خرد مند

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - عقل والا، دانا، عقلمند۔  جیب و کف و دامانِ قبا کا نہیں پابند اس دور میں اے دوست جنوں بھی ہے خرد مند      ( ١٩٨٣ء، بے نام، ١٤١ )

اشتقاق

اصلاً فارسی زبان کے لفظ 'خرد' کے ساتھ 'مند' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے مرکب 'خرد مند' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔